برفباری کے باعث زیارت سنجاوی روڈ ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ
زیارت(ڈیلی گرین گوادر)زیارت میں برفباری سے زیارت سنجاوی کوتل سڑئی پر دن بھر زیارت متعلقہ انتظامیہ لیویز اہلکاران ٹریکٹر چلاکر نمک پاشی کرکے راستہ سفر کے قابل بناتے رہے اسی طرح سنجاوی بٹے تیر چوتیر پوئی طور غر شیرین پر شدید برفباری سے زندگی مفلوج ہوکر رہے گئی شدید برفباری اور سردی میں زیارت میں سوئی گیس نہ ہونے سے عوام ٹھٹر گئے ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی ہدایت پر زیارت سنجاوی انتظامیہ نے سنجاوی زیارت کوتل سٹرئی ہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے صحافیوں کو بتایا کے انتظامیہ الرٹ ہے دن بھر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی مگر اب شام کو برفباری کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہم نے پہلے ٹورسٹ کو پھر ہرقسم کے ٹریفک کو کوتل سنجاوی سڑئی پر گذرنے سے بند کردیا خدانخواستہ شدید برفباری میں رات کو اگر کوئی گاڑی روڈ پر برفباری میں خراب ہوئی یا پھس گئی تو مسئلہ پیدا ہوائے جائے گا ٹریفک کی روانی میں اس لئے ہم نے کل صبح تک سنجاوی اور زیارت دونوں اطراف سے ٹریفک کو بند کردیا۔حلقے سے منتخب ایم پی اے سی ہر منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے سنجاوی کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام رات کو سفر سے گریز کریں برفباری ہورہی ہے ایسا نہ ہوکے کئیں پر کوئی گاڑی برف میں پھس جائے یا خراب ہو جائے تو مسلہ بن جائے گا منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام ٹریفک والے ضلعی تحصیل انتظامیہ کی ہدایت پر سفر کریں ان سے تعاون کریں پھر بھی خدا نہ کریں اگر کسی جگہ کوئی مسافر گاڑی والے یا مقامی لوگوں کو مسلہ ہوتو تو فوری طور پر ضلعی تحصیل انتظامیہ لیویز سے رابطہ کریں یا مجھ سے واٹسیپ پر کریں منسٹر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ باران اور برفباری اللہ تعالی کی طرف سے رحمت ہے دعا کریں کے یہ زحمت نہ بنے۔