اعلی معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے،پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ

سبی(ڈیلی گرین گوادر)وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی پروفیسر ڈاکٹر سید مشتاق احمد شاہ نے جامعہ ہذا میں جاری مختلف سیکشنز انگلش، مینجمنٹ سانس، باٹنی، زراعت، کمپیوٹر سانس اور شعبہ قانون کے فائنل امتحانات کے دورے کے موقع پر پروفیسرز اور طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ اعلی معیاری تعلیم کا حصول ہر بچے کا بنیادی حق ہے میر چاکر خان رند یونیورسٹی میں جاری سالانہ امتحانات طلبا کی تعلیمی و تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون و مددگار ثابت ہونگے طلبا و طالبات سالانہ امتحانات میں کامیابی کے حصول کیلے اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں میر چاکر خان رند یونیورسٹی اعلی معیاری تعلیم کے فروغ کیلے شب و روز کوشاں اور مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ سالانہ امتحانات کا انعقاد سال بھر پڑھاے جانے والے اسباق کی دوہرای، اسباق کو ذہن نشین کرنے اور مختلف عصری علوم میں موجود خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرنے کا اہم ذریعہ ہیں تاکہ طلبا و طالبات کی تعلیمی امور میں بہتری لاکر انکے مستقبل کو روشن کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ امتحانات طلبا و طالبات کی تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی مقصود ہے جس سے باصلاحیت مصنف، کالم نگار اور ادیب پیدا ہوکر ملک و بیرون ملک طلبا عصری علوم کو عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے طلبا و طالبات سے سالانہ امتحانات کی تیاری کے دوران وقت کی اہمیت، اسباق کی تیاری اور مقام کا انتخاب کرنے اور اسباق کو سمجھ کر ذہن نشین کرنے سے متعلق غور و تفکر کرنے اور رٹا لگانے سے اجتنابی برتنے کی ہدایات جاری کیں آخر میں بہترین انتظامی امور اور ڈسپلن پر عملدرآمد پر منیجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے