کیسکو گدر کی عوام پر ظلم و ستم کو مزید برداشت نہیں کر سکتے ، میر ظفر اللہ زہری

گدر+ سوراب(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیں ان کی من مانیوں سے گدر کے دیہی فیڈرز کے لوگ انتہائی کوفت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں.نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری نے واپڈا کی جانب سے تحصیل گدر کے دیہی فیڈرز کی بجلی دورانیہ کم کرنے اور انتہائی کم وولٹیج کی فراہمی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ واپڈا کا رویہ گدر کے ساتھ ہرگز درست نہیں گدر کے دیہی فیڈرز کو 24 گھنٹوں میں صرف 4 گھنٹے بجلی کی انتہائی ناقص وولٹیج کی فراہمی سے زمیندار سمیت ہر طبقہ متاثر ہو رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔ واپڈا حکام ہوش کے ناخن لیں ان کی من مانیوں سے گدر کے دیہی فیڈرز کے لوگ انتہائی کوفت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ اس شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی و ناقص وولٹیج سے گھریلو صارفین کافی پریشانیوں میں مبتلا ہو کر رہ گئیہیں گدر کے عوام غیرت مند و پرامن لوگ ہیں۔اگر واپڈا کی جانب سے گدر کے عوام پر ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ مزید اس طرح جاری رہا تو مجھ سمیت جمعیت علمائے اسلام کے ہر کارکن پھر اپنے گھروں میں خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ واپڈا مظالم کے خلاف نکل کر نیشنل پچاسی روڈ سمیت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر طرح کے ٹریفک کے بلاک کرینگے جسکی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے