کوئٹہ بھر میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ باعث تشویش ہے ، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روز عوام اور سیاسی جماعتیں سردی میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سراپااحتجاج ہیں لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی،فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کیا جائے تاکہ لوگ سردی سے خود کومحفوظ رکھ سکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے مکینوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے شکایات مل رہے ہیں بدقسمتی سے بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں گرمی میں بجلی اور سردی میں گیس غائب رہتی ہے کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے نت نئے حیلے بہانے اپناتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں آئے روز عوام اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے گیس کی عدم فراہمی،پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپااحتجاج رہتی ہیں لیکن سوئی سدرن گیس کمپنی ٹس سے مس نہیں ہورہی جو انتہائی تشویشناک ہے کمپنی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے صارفین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور سالہا سال اس مسئلے کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر متاثرہ علاقوں میں گیس پریشر بحال کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے