کراچی اور حیدر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر تمام کارکنان اور رہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، آغا شکیل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی بلوچستان آغا شکیل احمد خضداری نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر اپنا مبارک بادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی مخلصانہ قیادت اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ترقی پسند وڑن کی وجہ سے کراچی، حیدرآباد و دیگر اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوامی فلاح کے لئے متعدد میگا پراجیکٹس پر کام کئے ہیں خاص کر صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے کراچی سمیت ملک بھر کی عوام مسفتفید ہورہی ہے انہی عوام دوست اقدامات کی بدولت عوام نے بھر پور اعتماد کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح آنے والے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے