چیف الیکشن کمشنرکی چیف جسٹس سے ملاقات، آئینی اور قانونی امور پر بات چیت
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ملاقات کی اور مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں مختلف آئینی اور قانونی امور پر بات چیت کی گئی۔