پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی اور حیدرآباد ترقی کی نئی منازل طے کریں گے،سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب بنا کر ثابت کردیا ہے کہ عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے، پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ جو ظلم کیا ہے عوام اب اسے اسکا جواب ووٹ نہ دیکر دے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی اور حیدرآباد ترقی کی نئی منازل طے کریں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔سردار سربلند جوگیزئی نے کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بلاامتیاز خدمت پیپلز پارٹی کا منشور اور طرہ امتیاز ہے ہم نے ہردور میں عوا م کی فلاح و بہبود کے لئے کام ہے اب کراچی اور حیدرآباد میں بھی بنیادی سطح پر ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام کے یکسر طور پر مسترد دیا ہے ملک میں اب جھوٹ اور دھوکے کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے عوام جان چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو اپنے تمام وعدے وفا کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب بنائیں گے۔ سردار سربلند جوگیزئی نے شاندار کامیابی پر چیئر مین بلاول بھٹوزرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور سمیت تمام قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے