عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اوربہترین نظام زندگی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ڈپٹی کمشنر پشین

پشین(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اوربہترین نظام زندگی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی سمیت بہترین مواصلاتی نظام اور سستا ومعیاری خوراک کی فراہمی سمیت امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اس بابت عوامی تعاون ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنے دفتر میں ضلعی آفسران کے منعقدہ اجلاس سیبات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)حفیظ اللہ سوری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اشرف الدین،اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ و تمام محکمہ جات کے ضلعی آفسران موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع کو اپنا مشترکہ گھر سمجھتے ہوئے اس کی حفاظت اور خدمت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہاں کے باسیوں کو زندگی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے تاہم تمام محکمہ جات اپنے فرائض کی انجام دہی تندہی سے سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت،تعلیم،پینے کے صاف پانی اور سستا آٹا کی فراہمی سمیت سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمدکو یقینی بنانا،ٹریفک جام کے مسائل،لوکل سرٹیفیکٹ کے آسان حصول،سیوریج لائنوں کی فعالی سمیت امن و امان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کو مزید فعال بناتے ہوئے عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے محفوظ رکھنا اور گراں فروشوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جبکہ مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنران کو روزانہ کی بنیادوں پر آٹا فروشوں،فروٹ منڈی اور سبزی مارکیٹ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے ہدایات جاری کیے تاکہ ضلع کے عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے محفوظ رکھا جا سکے ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا کہ تحصیلدار اور تھانہ ایس،ایچ،او کو اپنے علاقے کی تمام ترصورتحال سے بخوبی واقف ہونا چاہیے جبکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو اپنا شعار بناتے ہوئے اس بابت تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ تمام سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں انہیں عوامی فلاح و بہبود کی خاطر منصب سونپا گیا ہے تاہم کسی ملازم کو غفلت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے منشیات کو نوجوان نسل کے لئے ایک ناسور قرار دیتے ہوئے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود،تمام تر سہولیات کی دستیابی سمیت امن و امان کی بحالی اور عوامی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے