بی اے پی کے سینیٹر احمد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر احمد خان کے اسلام آباد میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے ہے۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر مجسٹریٹ سردار آصف نے پارلیئمنٹ لاجز اور جی 6 کے گری نایریا میں کوڑا ڈپٹ کرنے پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر احمد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
رپورٹ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر بی پی اے کے سینیٹر پر 2 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جس کی عدم ادائیگی اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر احمد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔عدالت نے مقامی انتظامیہ کو 18 جنوری تک ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹر احمد خان کی کمپنی نے اسلام آباد میں متعدد منصوبوں پر کام کیا ہے، ان کا کیس 2016ء سے عدالت میں زیر سماعت ہے۔