بی این پی اورجے یو آئی کا گیس دفتر کے سامنے گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی دھرنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گیس دفتر کے سامنے گیس پریشر کی کمی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا پشتون آباد کلی رئیسانی ہزار گنجی کلی اسماعیل زہری ٹان بڑیچ ٹاون قمرانی روڈ سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی ٹایر جلایا گیا احتجاجی دھرنے میں بچے عورتیں اور بزرگ شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے کے صدارت مولانا عبدالمنان حنفی نے کی احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی نائب امیر سابق کونسلر مولانا محمد ایوب ایوبی بلوچستان نشینل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی غلام نبی مری جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت علمائے اسلام حلقہ 40 پشتون آباد کے امیر مولانا عبدالمنان حنفی جمعیت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہزار گنجی کے امیر مولانا قاری رحمت اللہ ذیشان بلوچستان نشینل پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات نسیم ہزار ہ مو مولانا ولی محمد حاجی محمد ابراہیم پرکانی مولانا حافظ رحمت اللہ اور مولانا حافظ عبیداللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے عوام پہلے صرف دہشتگردی کے وجہ سے لاشیں اٹھاتے تھے اب گیس لوڈشیڈنگ کے وجہ سے روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں مسلم اتحاد کالونی کے شہدا کی قاتل کون ہے انہوں نے کہاکہ سخت ترین سردی میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے مظلوم عوام گیس جیسے سہولیات فراہمی سے محروم ہے باقی صوبوں میں کارخانے چل رہا ہے بلوچستان کے لوگوں کے لیے زندگی بسر کرنے کے لئے گیس نہیں ہے کوئٹہ شہر مسائلستان بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ گیس بھی ہمارا وطن عزیز بھی ہمارا مٹی بھی ہمارا لیکن گیس ہمارا حق نہیں ہے ہے سخت ترین سردی میں کئی لوگ بیمار اور مر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقے پشتون آباد کلی رئیسانی ہزار گنجی زہری ٹاون بڑیچ ٹاون کلی اسماعیل سریاب روڈ سبزل روڈ قمرانی نواکلی ودیگر مختلف علاقوں میں ایک سوچے منصوبہ کے تحت غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کیا جارہا ہے گیس لوڈشیڈنگ نے سنگین بحران کا شکل اختیار کر لیا ہے عوام لکڑیوں جلانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کے شرکا مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین علاقوں میں گیس پریشر کو بحال کیا جائے بصورت دیگر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ اور بلوچستان نشینل پارٹی ضلع کوئٹہ سخت لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کریں گی اور سخت احتجاج کاراستہ اپنا ے گی انہوں نے مزید کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے پشتون آباد کلی رہیسانی ہزار گنجی کلی اسماعیل زہری ٹاون بڑیچ ٹاون سریاب روڈ قمر انی روڈ ودیگر ملحقہ علاقوں میں گیس بحران انسانی بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ عوام چین وسکون سے سانس لے سکیں دریں اثنا گیس محکمہ کے اعلی احکام انور بلوچ فاروق اور فرید احمد کاکڑ سے جمعیت علمائے اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائدین نے مذاکرات کی مذاکرات کامیاب ہوئے گیس محکمہ کے اعلی احکام نے جلد از جلد گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی بعد میں احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر منتشر ہو گیا ٹریفک کو ہرقسم آمد رفت کے لیے کھل دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے