بی اینڈ آر کے انجینئرز کو چاہیے کہ وہ تعمیراتی کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں،عائشہ زہری

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے ضلع نصیرآباد میں زیر تعمیربلیک ٹاپ روڈN-65تا فیض آباد اورN-65تا ٹول پلازہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا جائزے کے موقع پر ایس ڈی او روڈز فقیرمحمد مینگل نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ارب دس کروڑ سے زائد رقم سے نصیرآباد میں یہ میگا پروجیکٹ زیر تعمیر ہے یہ بلیک ٹاپ روڈ N-65تا منجھوشوری غفورآباد میرواہ،شاہی چوکی ٹو فیض آباد تک 51 کلو میٹر طویل فاصلے پر زیرتعمیر ہے 75فیصد منصوبہ مکمل ہوچکا ہے کام کو معیاری بنانے کیلئے منصوبے کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ N-65باری شاخ،بیدار،تا ٹول پلازہ تک یہ منصوبہ بھی زیر تعمیر ہے 45کروڑ روپے کی لاگت سے 25کلومیٹرکا یہ منصوبہ 80فیصد مکمل ہوچکا ہے اس موقع پر ایس ڈی او بی اینڈ آر بلڈنگزعابدعلی پہنوربھی موجودتھے ڈپٹی کمشنرعائشہ زہری نے N-65تا ٹول پلازہ کے کام کے معیارکو چانچنے کیلئے روڈ کی تھک نیس بھی چیک کی اس بلیک ٹاپ روڈ کے شولڈرز کی جلد ازجلد تعمیر کرانے کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ N-65تا ٹول پلازہ روڈ کے شولڈرز تعمیر کئے جائیں اور بی اینڈ آر کے انجینئرز کو چاہیے کہ وہ تعمیراتی کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں اورمنصوبے کو معیار کے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے کام کے معیارپر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگزقبول نہ کیا جائے یہ منصوبے عوام کے مفادات میں تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ لوگ ان سے دیرپا فائدہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہاکہ اس منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم ہونگی اوردیہی آبادی شہروں سے جڑ جائے گی ڈپٹی کمشنر نے پٹ فیڈرکینال پر بنائی جانے والی زیر تعمیر پل کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے