بولان ، 6 نامعلوم ڈاکوں نے وین مسافروں کو لوٹ کر فرار

بولان (ڈیلی گرین گوادر)کچھی کی سب تحصیل حاجی شہر بالاناڑی میں چھ نامعلوم مسلحہ ڈاکوں نے وین مسافروں کو لوٹ کر فرار جس پر مقامی ٹرانسپورٹ اور علاقے کے عوام نے ڈنگڑا کے قریب احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کردیا تفصیلات کے مطابق آج صبح اٹھ بجے کے قریب کچھی کی سب تحصیل بالاناڑی کے علاقے حاجی شہر سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کو روانگی سے چند منٹوں بعد ہی حاجی شہر کے قریب ہی چھ نامعلوم مسلحہ ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ویگن کے مسافروں سے نقدی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقامی لیویز انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر مخلتف علاقوں کو ناکہ بندی کر کے سخت کارروائی شروع کر دی جبکہ ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ مسافروں علاقے کے عوام نے بالاناڑی کے علاقے ڈنگڑا کے قریب قومی شاہراہ کو احتجاجا بلاک کرکے ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ واقعہ میں ملوث ڈاکوں کو گرفتار کرکے عوام ومسافروں کو تحفظ فراہم کرے جبکہ دونوں اطراف شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے