بولان ، سراج آباد کے قریب سوئی گیس پائپ لائن کی 12 انچ قطر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان میں سراج آباد کے قریب سوئی گیس پائپ لائن کی 12انچ قطر پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر۔ڈپٹی کمشنر کچھی سید آغا سمیع اللہ کے مطابق شرپسند عناصر نے بولان میں سراج آباد کے قریب 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس سے مچھ کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں کو سوئی گیس کی سپلائی متاثر ہوگی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی دیگر سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا سوئی گیس انتظامیہ کے مطابق متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام دن کی روشنی میں شروع کیا جائیگا تاہم ابھی سبی سے ڈھاڈر سمیت دیگر علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر بند کردی گئی متاثرہ حصے کا کام مکمل ہونے کے بعد گیس بحال کردیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے