بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی، تین صوبائی وزراء اور ایک مشیر سمیت21پارلیمنٹرینز کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی، تین صوبائی وزراء اور ایک مشیر سمیت21پارلیمنٹرینز کی رکنیت الیکشن کمیشن نے معطل کردی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے 31دسمبر تک اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں،واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کروانی تھیں،اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے کے لئے 15جنوری2023 تک توسیع کی گئی تھی تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 6سینیٹرزاحمد خان،انوارالحق کاکڑ، عبدالقادر، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ،سعید احمد ہاشمی،3ارکان قومی اسمبلی وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، مولانا عصمت اللہ، سید محمود شاہ اور 12ارکان صوبائی اسمبلی اسمبلی مولوی نور اللہ، وزیراعلیٰ کے مشیر میر عمر جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، صوبائی وزیر مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللہ زہری، میر اکبر مینگل، صوبائی وزیر میر اکبر آسکانی اور میر حمل کلمتی نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں تھیں جس پر انکی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے