بالاناڑی کے علاقے میں دوگروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بالاناڑی کے علاقے حاجی شہر میں دو گروہوں میں فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق لیویز کے مطابق بالاناڑی کے علاقے حاجی شہر کے قریب گور گاؤں کے مقام پر لاشاری قبائل کے دو گروہوں میں سیاہ کاری کی وجہ قبائلی تصادم ہوا فائرنگ کی زد میں آکر دو بھائی چاکر خان اورمحمد وارث ولد سلطان قوم لاشاری جاں بحق جبکہ فیض محمد ولد میر خان زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملنے پر لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا ابتدائی طور پر واقعہ سیاہ کاری بتایا جاتا ہے تاہم لیویز فورس مزید کاروائی کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے