4 روزہ خانہ شماری کے مہم کے بعد مردم شماری کا عمل 5 فروری سے شروع ہو جائیگی ، ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے پریس کلب کے نمائندوں کے ہمراہ ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ ہال اور میونسپل کمیٹی ہال میں اینومیٹرز کی ٹریننگ کا دورہ کیا۔محمود خان حمزازئی، اکرم موسی خیل اور جمعہ ہزارہ شماریات ماسٹر ٹرینرز جبکہ فیصل خان شبوزئی اور محمد اعظم اتمانخیل نادرا آئی ٹی کے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اور محکمہ شماریات کے نمائندے محمد فہیم نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ جاری ہے آینومیٹرز کی ٹریننگ کے بعد خانہ شماری کا عمل یکم فروری 2023 سے شروع ہوگا 4 روزہ خانہ شماری کے مہم کے بعد مردم شماری کا عمل 5 فروری سے شروع ھو جائے گا۔ خانہ و مردم شماری سپورٹ کرنے والوں میں زیادہ تر عملہ محکمہ ایجوکیشن کے ملازمین پر مشتمل ہیں۔جسمیں سے کچھ کو بطور سپروائزر رکھا جائے گا۔ ضلع لورالائی کے تمام علاقوں کو آبادی کے تناسب سے مختلف بلاک میں تقسیم کیا گیا ہے ایک بلاک کی خانہ و مرد شماری کے لئے کل 16 دن مختص کئے گئے ہیں۔جسمیں سے پہلے 4 دن ایک بلاک کی خانہ شماری اور باقی 12 دن اسی بلاک کی مردم شماری کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ 20 جنوری کے بعد پاکستان ادارہ شماریات اپنی ویب سائٹ پر ایک ویب لنک جاری کرینگے جسکے ذریعے ملک کے کسی بھی کونے میں رہنے والے افراد خود کو اور اپنے گھرانے کے افراد کو اپنی مرضی کیمطابق (قانونی تقاضوں کا خیال رکھتے ھوئے) کسی بھی علاقے سے خود شماری کے تحت اپنے خاندان کو درج کر سکتے ہیں۔اس لنک میں اپنے اور اپنے گھرانے کے بارے میں معلومات درج کرسکتے ہیں اور یاد رہے کہ اسی درج شدہ نمبر پر یہ کوڈ صرف ایک بار حاصل ھو سکے گا۔اس خود شماری کے دوران آپکو ایک یو ٹی این نمبر دیا جائے گا۔مردم شماری کے دوران اینومیٹرز خود شماری کا یو ٹی این نمبر کے زریعے ہی آپ کو اور آپ کے خاندان کی اندراج کروا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے۔ جس میں ہم تمام پاکستانی قوم کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا تاکہ کسی بھی علاقے میں صحیح آبادی کا تعین کیا جا سکے اور اسی تناسب سے علاقے کے لیے ترقیاتی اور فلاحی سماجی کاموں کو ترتیب دیا جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے