کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر گیس پریشر کی کمی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری گیس پریشر کی کمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سردی کی شدید لہر جاری رہی، وادی زیارت اور قلات میں کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9،مستونگ میں منفی 8،نوکنڈی میں منفی 7، کوئٹہ، دالبندین اور چمن میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ درپیش رہا جبکہ سردی کے باعث گھروں میں پانی کے پائپوں او ر ٹینکیوں میں پانی جما رہا،سڑکوں اور گلیوں میں ٹہرا پانی بھی بر ف بن گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے