کوئٹہ بار کا لالالطیف آفریدی کے قتل کی مذمت،تین روزہ سوگ اور عدالتوں کے بائیکاٹ کااعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ۔ نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ، نائب صدر سریاب جہانزیب مری ایڈووکیٹ۔ نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری ملک احمد بلال کاکڑ ایڈووکیٹ، فنانس سیکریٹری عبداللہ شیرانی ایڈووکیٹ، اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مزمت کرتے ہو کہا ہیکہ پشاور ہائی کورٹ میں ممتاز قانون دان سینئر بزرگ سیاستدان محکوم اقوام کی توانا آواز اور مظلوم عوام کے لیئے ہمیشہ جدوجہد کرنے والا لالا لطیف آفریدی کی شہادت کا افسوس ناک واقعہ ہوا ہے جن کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور تین دن کوئٹہ بار ایسوسی ایشن سوگ اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔سوالیہ نشان ضرور یہ ہے کورٹ کے اندر اسلحہ کا لانا اور اس کو استعمال ہونا یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے پہلے ایکشن نہیں لیا گیا۔ اگر ایکشن لیا جاتا تو مزید ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے۔حکومت وقت ایسے واقعات ایسے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے ملک میں آئے روز دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے