کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی کیخلاف پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سوئی سدرن گیس کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کیخلاف پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سوئی سدرن گیس کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر اور لوڈشیڈنگ کیخلاف پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے گیس کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں پی کے میپ کے مختلف علاقائی یونٹس کے عہدیداراورکارکن شریک ہوئے مظاہرین کے گیس کیکم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے گیس کمپنی کے خلا ف نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے شہر میں گیس پریشر میں فوری ا ضا فے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک گیس پریشر کا مسلہ حل نہیں ہوتا وہ احتجاج پر بیٹھے رہیں گے اوراحتجاج تحریک کووسعت دینگے۔ دھرنے کے باعث سمنگلی روڈ اور اطراف میں ٹریفک معطل ہو گئی پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے روڈ کھلوانے کیلئے مذاکرات شروع کئے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا