پشاور میں ممتاز بزرگ قانون دان لالا عبدالطیف آفریدی کی بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ عمران خان کے پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد مقابلہ عوام کے ووٹوں سے ہوگا،میاں شہبازشریف نے جس طرح پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کیاتھا بزدار حکومت نے اس کا کباڑہ کردیا،پنجاب کی عوام ایک بارپھر مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب کرائیگی اور پی ٹی آئی کا پنجاب سے صفایا کریگی، پشاور میں ممتاز بزرگ قانون دان لالا عبدالطیف آفریدی کی بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنوازشریف نے پنجاب میں ایک بارپھر نااہل عمران خان اور اس کے حواریوں کے مقابلے کی ٹان لی اور پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کااعلان کردیا،انہوں نے کہاکہ جس طرح عمران خان اور اس کا ٹولہ مسلم لیگ(ن) سے عوامی خدمت میں ہار گئی ہے اسی طرح پنجاب اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی شکست فاش دیں گے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میاں محمدشہبازشریف نے اپنے دور میں وہ بہترین کام کئے جس کی مثال نہیں ملتی لیکن پی ٹی آئی کے بزدار نے ساڑھے تین سالوں میں صوبے کا کباڑہ کردیا لوگ چیخ چیخ کر انہیں نکالنے کیلئے بے تاب ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائرز مریم نواز بھرپور عوامی انتخابی مہم کے ساتھ پارٹی کومضبوط وفعال بنانے کیلئے اہم کرداراداکریگی،انہوں نے کہاکہ پنجاب کی عوام ایک بارپھر میاں محمدشہبازشریف کے دورکودہراتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کو بھرپور کامیابی دلائے گی۔انہوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر وممتاز قانون دان لالا لطیف آفریدی کی پشاور میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپشتونخوا حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے