وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔مشاورتی اجلاس کیلئے خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ادھر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت احسن اقبال، ملک احمد خان اور عطا تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔مزید برآں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے