لطیف آفرید ی کی شہادت سے ملک ایک اچھے قانون دان سے محروم ہوگیا ہے ، جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے پشاور ہائی کورٹ میں فائرنگ سے شہید ہونے والے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لالا لطیف آفریدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمران کے لئے حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے، لطیف آفرید ی کی شہادت سے ملک ایک اچھے قانون دان سے محروم ہوگیا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت اور تشدد کے واقعات کا تدراک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ قانون اور انصاف فراہم کرنے کے لئے ملک میں عدالتیں موجود ہیں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور اپنی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء، قانون کی حفاظت کرنے والوں اور تمام شہریوں کی حفاظت کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ شہید عبدالطیف آفریدی ایک حق پرست،حقیقی قوم پر ست رہنماء تھے جنکی شہادت سے معاشرے میں ایک بڑ ا خلاء پید ا ہوا ہے، غم کی اس گھڑی میں لالا لطیف آفریدی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے