شعبہ طب میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، نور احمد پرکانی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان کی انسپیکشن ٹیم کے ممبر نور احمد پرکانی کا دورہ مستونگ،دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس شاہی باغ میں ملاقات کیا،جبکہ انھوں نے مختلف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا، علاؤہ ازیں انھوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منی ڈسٹریبیوشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد ندیم شاہ بخاری و دیگر انکے ہمراہ تھے انھوں نے مراکز صحت اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ملازمین کی حاضریاں چیک کی اور موجود طبی سہولیات اور عمارت کا جائزہ لیا او پی ڈی، مین اسٹور، ایمرجنسی سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹر عبدالسلام قاضی ڈاکٹر محمد یونس ڈاکٹر نوراحمد، صدر پیرامیڈیکس سعید احمد سمالانی چیئرمین حاجی افتخار احمد آبیزئی بھی موجود تھے انہیں بریفنگ دیا اور درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہی فراہم کی، سی ایم آئی ممبر نوراحمد پرکانی نے کہا کہ صحت کا شعبہ ایک نازک شعبہ ہے ہسپتالوں میں لوگ شدید تکلیف میں آتے ہیں جہاں وہ مسیحا کی تلاش میں ہوتے ہیں مریضوں کا آدھا مرض میڈیکل اسٹاف کے رویے سے ہی دور ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کا اہم ہسپتال ہے جہاں مختلف علاقوں سے لوگ صحت کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں اس لیئے ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہیں برتے۔انھوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ کے ترقی کیلئے وہ ازخود زاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہسپتال میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نہ آسکیعلاوہ ازیں انھوں نے اسٹیڈیم میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منی ڈسٹربیوشن سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پر انھوں نے مستحقین سے بات چیت کی اور انکے مشکلات جاننے کی کوشش کی اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستونگ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم یاسمین نے انہیں مستحقین کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں پیمنٹ کرنے کی پراسس سے آگاہ کیا انھوں نے مستحقین اور عوامی شکایت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ غریب مستحقین کی رقم سے پیسے کاٹنے کا نوٹس لے لیاانھوں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے اسسٹنٹ ڈاکٹر کو سخی سے کہاہے اج کے بعد کسی سے رقم کی کٹوتی نہیں ہونی چائیے اور میں انکے ڈی جی سے بھی بات کرونگا کہ جو غریب خواتین ہے انکے لئے آسانیاں پیدا کی جائیاور رقم کی ترسیل و ریسونگ کو مزید آسان کیاجائیاس طرح نہیں کہ اپ دو ہزار مستحقین کو ایک ساتھ بلا کر انکیشام تک خوار کریں بلکہ روزانہ کے بنیاد پر دو سو مستحقین کو بلا کرانہیں پوری امدادی رقم دی جائے،یہ شکایات اوپر پینچاوں گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے