ریکوڈک منصوبہ پر عملدرآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے ، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ پر عملدرآمد سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب شروع ہو رہا ہے اس سال مارچ سے بلوچستان کو کمپنی کی جانب سے رائلٹی کی مد میں رقم کی ادائیگی شروع ہو جائے گی اور معاہدے کے کور شیڈ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کی دستاویزات پر دستخط ہو گے ہیں اور رقم کی ادائیگی کمپنی کی جانب سے بلوچستان حکومت کو اسی ماہ کر دی جائے گی. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ کمپنی علاقے کی عوام کیلئے سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر فوری عملدرآمد شروع کر دے گی جس سے علاقے کی عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار ہوں گی اور عوام کی معیار زندگی بلند ہو گی. بیرک گولڈ کارپوریشن کی جانب سے ریکوڈک منصوبے میں لوکل ماہرین کو بھی بھر پور نمائندگی دی جائے گی اور روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہوں گے. وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کاوشوں سے بلوچستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی عوام کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید لے کر آیا ہے جس کے مثبت اثرات عوام تک جلد پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔