حکومت بلوچستان کی جانب سے مستونگ کے عوام کو سستے آٹے کی فراہمی شروع

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کی جانب سے مستونگ کے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جارہاہے، ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں نیو سبزی منڈی ٹرک اڈہ میں سیل پوائنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر سستے داموں عوام کو معیاری آٹا فراہم کیا جارہاہے، سیل پوائنٹ پر 20کلو آٹے کا تھیلہ 1510روپے میں فراہم کیاجارہاہیں، اس دوران وزیر اعلی بلوچستان کے CMIT کے ممبر نوراحمد پرکانی نیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ سید ندیم شاہ بخاری،تحصیلدار بابو ظریف کرد نائب تحصیلدار غلام مصطفیٰ و دیگر کے ہمراہ دورہ کیا اور سیل پوائنٹ پر آٹے کی فراہمی کے سلسلے کا معائنہ کیا اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ملک میں گندم و آٹے کی بحران کی وجہ سے حکومت بلوچستان نے کویٹہ سمیت صوبہ بھر میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی شروع کردی ہیں اور عوام کیلئے مختلف علاقوں میں سیل پوائنٹ قائم کردئے گئے ہیں، انھوں نے کہاکہ وازیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر سیل پوائنٹ کا دورہ اور معائنہ کررہاہوں دورے کا مقصد ہیکہ عوام کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو، سی ایم آئی ٹی ممبر نوراحمد پرکانی نے مزید کہاکہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے سستا آٹے کی فراہمی کیلئے کوئٹہ مستونگ نوشکی خضدار مچھ و دیگر علاقوں میں سیل پوئنٹ سینٹر قائم کردئے گئے ہیں۔۔اس سلسلے میں مجھے بحیثیت ممبر CMITیہ ٹاسک دیاگیاہیکہ انکو مانیٹر کیاجائیتاکہ یہ سستا آٹا ضرورت مند اور حقدار لوگوں تک پہنچایاجاسکے، سی ایم آئی ٹی اور ضلعی انتظامیہ مل کر مانیٹر کریں، بڑی خوشی ہو رہی ہیں کہ مستونگ میں صاف و شفاف انداز میں تقسیم ہورہاہیں، اور حقدار لوگوں تک پہنچ رہاہیں۔یہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیلدار، انجمن تاجران کے نمائندے موجود ہیں سب مطمئن ہیں۔انھوں نے کہاکہ سستے آٹے فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ بلوچستان میں آٹے کی قلت باڈرز کی بندش کی وجہ سے پیدا ہورہاہیں قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہے،کوشش کررہے کہ سندھ اور پنجاب کی بارڈرز کو کھولا جائے تاکہ یہاں پر لوگوں کو پریشانی نہ ہو اور شاٹج نہ ہوں اور اسی وجہ سے صوبائی حکومت نے عوام کو سستا آٹا پہنچانے کیلئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے