بلوچستان میں گندم اورآٹے کے بحران میں کمی آنا شروع 100 کلو آٹے کا تھیلہ 14 ہزار روپے سے کم ہوکر11ہزار روپے کا ہوگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں گندم اور آٹے کے بحران میں کمی آنا شروع ہوگئی صوبے میں آٹے کی قیمتوں میں کمی 100کلو آٹے کا تھیلہ 14ہزار روپے سے کم ہوکر 11ہزار روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دنوں گندم کے بحران کے باعث کے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے از خود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو گندم کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں سستے آٹے کے سیل پوائنٹ قائم اور پاسکو سے ہنگامی طور پر گندم کی خریداری شروع کردی تھی جس کے بعد پیر کو صوبائی حکومت کے اقدامات کے بعدآٹے کی قیمت میں بتدریج کمی آنی شروع ہوگئی ہے صوبے میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی 100کلو کی بوری کی قیمت 12700سے کم ہو کر 10ہزار روپے ہوگئی جبکہ 100کلو آٹے کا تھیلہ 14ہزار روپے سے کم ہوکر 11ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مزید کم سطح پر لانے اور ان میں استحکام رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے