بلدیاتی انتخابات پرعوام کا شکریہ، کارکنان شکرانے کے نوافل ادا کریں،دردانہ صدیقی

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی بھرپور کامیابی پر اہلیانِ شہر بالخصوص خواتین ماں بہنوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔دردانہ صدیقی نے حلقہ خواتین کی مقامی ذمہ داران اور کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر اور شکرانے کے نوافل کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی حب مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے، میٹروپولیٹن شہر کی حالتِ زار کھنڈرات سے بدتر ہے، ایسے میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کرکے حافظ نعیم الرحمن کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے، لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب جب عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے، جماعت اسلامی ان کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جیت شہرِ قائد میں ایک نئی صبح اور روشن سویرا ہے، حافظ نعیم الرحمن مئیر بن کر تعلیم، ترقی اور خوشحالی کا وہ سفر شروع کریں گے جس کی منزل اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی صورت میں سب کو نظر آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے