بابورحیم مینگل کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے ، ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نے اپنے بیان میں گزشتہ رات گئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی میر بابو رحیم مینگل کی رہائش گاہ پہ سادہ لباس میں ملبوس افراد کی جانب سے چھاپہ لگانے اور چادر و چاردیواری کی عزت کو پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی سیاست ایسے منفی ہتھکنڈوں سے ہر گز مرعوب نہیں ہوگی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے جس کی بنیادوں کو سردار عطااللہ خان مینگل نے اپنی فہم و فراست اور قربانیوں سے مضبوط کیا ہے جو کہ ایسے فعل سے ھرگز اپنے منشور سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ھٹ سکتی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ بی این پی کے معزز رکن صوبائی اسمبلی بابو رحیم مینگل کے گھر پہ رات کی تاریکی میں بلاجواز چھاپے کی فورا تحقیقات کروائی جائے وگر نہ اس امر کے پیش نظر اپنے تحفظات کا حق رکھتی ھے اور اس کے نتیجہ میں بی این پی کسی بھی فورم پر شدید احتجاج سے گریز نہیں کرے گی۔