گوادر،پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،1500کلو گرام چرس برآمد
گوادر(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے پسو اور گنز (بلوچستان)سے بھاری مقدار میں غیر قانو نی اشیا اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جنرل ایریا پسو کے قریب ایک مشکو ک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر 1500کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ پکڑی جانے والی منشیات کیعالمی مارکیٹ مالیت تقریبا95.55 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔