پنجگور،سردی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا

پنجگو ر (ڈیلی گرین گوادر) پنجگو ر میں سردی کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے گر گیا،پنجگور کا شمار ملک کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے مگر اس کے باوجود علاقے کے عوام کو گیس کی سہولیات میسر نہیں اور نہ ہی بجلی کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے بجلی نہ ہونے کے برابر ہے مکران میں بجلی کے سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پنجگور میں کی جارہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران دن رات مل ملا کر صرف آٹھ گھنٹے وہ بھی بار بار ٹرپنگ کی نذر ہو جاتے ہیں جبکہ وولٹیج کو جان بوجھ کر کم کردیا جاتا ہے پنجگور کے ساتھ متعصبانہ رویہ موسم گرما میں کیا جاتا ہے کہ لوگ گھروں کے صحن میں سوجاتے ہیں اور رات کو تربت گوادر کے لوگوں کو بجلی دی جاتی ہے کہ وہ ایئر کنڈیش کے استعمال کرتے ہیں سردیوں میں تو تربت اور گوادر والوں کو برداشت کرنا چاہیے مگر پنجگور کے لوگوں کو نہ سردیوں کے موسم میں بجلی دی جاتی ہے اور نہ گرمیوں کے موسم میں پھر واپڈا کا ایک ہی بہانہ کہ پنجگور کے لوگ بل ادا نہیں کرتے تربت اور دوسرے علاقوں کی طرح سب کو نئے میٹر فراہم کرکے میٹر ریڈنگ کے مطابق بل لینا شروع کریں کوں بل نہیں دے گا۔لوگوں کے زمے لاکھوں روپے واجب الاادا ہیں وہ تو سب کو معلوم ہے کہ علاقے کے مخدوش حالات کی وجہ سے بینکوں نے بجلی کے بلوں کو لینے سے انکار کردیا تھا جس سے لوگ ڈیفالٹ ہوگئے پنجگور کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے