مسلم لیگ(ن)ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے پارٹی کا منشورملک وقوم کی خدمت اور ملک کی تعمیروترقی ہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے پارٹی کا منشورملک وقوم کی خدمت اور ملک کی تعمیروترقی ہے، توشہ خانہ اور تحریک انتشار کا انتخابی میدان میں ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کیلئے قوم قائدمسلم لیگ(ن)کے نظریے کے ساتھ کھڑی ہے،مسلم لیگ(ن) پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیکرانشاء اللہ کامیابی حاصل کریگی۔یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی مسلسل ملک اور اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں پاکستان کے محب وطن عوام عمران نیازی کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ناکام پالیسیوں کی بدولت ملک اسوقت سنگین بحرانوں سے دوچار ہے مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی سیاست داو پر لگادی اورحکومت کے مثبت فیصلوں کی بدولت آج ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوااسمبلی تحلیل کرنے کئے جانے کے بعدہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف،مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدرو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں بھر پور حصہ لیکر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے اور کارکن پارٹی کے منشور کو گھر گھرپہنچائیں اور انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے