لیویز فورس قلات کی نیشنل ہائی وے مرجان کے مقام پر ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کردی
قلات(ڈیلی گرین گوادر)لیویز فورس قلات کی نیشنل ہائی وے مرجان کے مقام پر ناکہ لگا کر چیکنگ کردی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی اور اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او قلات لیویز رسالدار جان محمد لانگو ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل کی نگرانی میں حوالدار علی نواز نے دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر مرجان ایریامیں ناکہ لگا کر چیکنگ کی اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلوچ نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لیویز کے جوان نیشنل ہائی وے پر دن رات گشت کرکے ہائی وے کے مختلف مقامات پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔