لاہور ،ڈولفن اسکواڈ نے 2رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار کرلیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) ڈولفن اسکواڈ نے شفیق آباد کے علاقے سے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن تعاقب کے بعد راؤنڈ اپ کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل و موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان نے راوی روڈ، اسلامپورہ، شفیق آباد اور دیگر علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان سفیان اور ذوالفقار ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈولفن نے تھانہ شفیق آباد کے حوالے کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے