عمران خان کا مقصد ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرکے ملک کودشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا کرناہے ، روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد نئے انتخابات نہیں بلکہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرکے ملک کودشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا کرناہے،عمران خان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو معاشی اور سفارتی تعلقات کو شدید نقصان پہنچایاہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل کو آمرانہ سوچ کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد نئے انتخابات نہیں بلکہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام پیدا کرکے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے وہ اقتدار حاصل کرنے کیلئے تمام حدود کو پار کر چکے ہیں قوم عمران خان کا مکرو چہرہ پہچان چکی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی توڑنے کے عمل کو آمرانہ سوچ کا عکاس قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں اپنی نااہلی کی وجہ سے ایک طرف ملک کو معاشی اور سفارتی تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا دوسری طرف ملک پر چار سال میں ملکی قرضوں کی 70 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا اگر عمران جیسے نااہل وزیراعظم کو مدت پوری کرنے دیتے تو اس وقت ملک لازمی طور پر ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود تو کوئی میگا پراجیکٹ ملک کو نہ دے سکا بلکہ سی پیک جیسے ملک کا ایک بہت بڑا میگا پروجیکٹ کو رول بیک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ملک میں تاریخی سیلاب سے عوام بہت مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ اتحادی حکومت عمران کے پیدا کردہ معاشی حالات کی وجہ سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے اور غریب عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ایسے حالات میں اسمبلیوں کا توڑنا ملک اور عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پرامن اور سنجیدہ سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں،عوام کو اس سنگین معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی اور اس غیر جمہوری ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔