ضلعی انتظامیہ سرکاری املاک پر کسی صورت قبضے کے عمل کو برداشت نہیں کرے گی،عائشہ زہری

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی نگرانی میں ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا خاتمے کے لیے گزشتہ ہفتے کے روز کاروائی عمل میں لائی گئی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو زمین بوس کردیا گیا تعمیراتی میٹریل بھی قبضے میں لے کر کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اور تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے قبضہ مافیا کو سختی سے ہدایت دیں کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قیمت پر تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی قبضہ مافیا سرکاری اراضی پر قبضے کے عمل سے اجتناب کریں ضلعی انتظامیہ سرکاری املاک پر کسی صورت قبضے کے عمل کو برداشت نہیں کرے گی اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی اور ان پر مقدمات درج کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ گھروں کی تعمیرات سے قبل ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی جائے تاکہ ریونیو اسٹاف کی جانب سے تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تعمیرات کی اجازت دی جائے بصورت دیگر سرکاری اراضی پر کسی صورت تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے