اوتھل ، پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 15 سو کلو گرام چرس برآمد
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، 15سو کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے علاقے پسو اور گنز سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اشیاء اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جنرل ایریا پْسو کے قریب ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان گاڑی کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر15سو کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ برآمد کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ مالیت تقریبا95.55 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔
٭٭٭٭