پاکستان بھر میں پولیوں کے خاتمے کے لیے سر گرم بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے اپنے نام کرلیا
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان بھر میں پولیوں کے خاتمے کے لیے سر گرم بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے اپنے نام کر کے نہ صرف مستونگ بلکہ بلوچستان کا نام روشن کر دیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 11 جنوری 2023 کو وزیراعظم ہاؤس اسلام اباد میں ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ کو بلوچستان سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ پیش کیا ۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں نا صرف کمیونیکیشن آفیسر کے طور پر کام کیا بلکہ ایک رضاکار کے طور پر سیلاب متاثرین کا دوسرے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر خدمت کیبہترین کمیونیکیشن اور لوگوں کے گھر جا جا کر رابطہ کاری کرنا اور اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی وجہ سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ اپنے نام کردیاانہوں نے اپنے اس کامیابی کو اپنے شہید والد شیہد چئیرمین منظور بلوچ اور اپنے سوپروائزر ڈی ایچ سی ایس او مستونگ سید افتخار شاہ کے نام کردیا انھوں نے کہا میرے والد شہید نے ہمیشہ مجھے ہمت دی حالات سے لڑنا سکھایا ہمیشہ اپنے سرزمین کے عوام کے لیے خدمت کرنے کی تلقین کی انہوں نے اپنے سوپر وائزر سید افتخار شاہ ڈی ایچ سی ایس او مستونگ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیلڈ میں ہمیشہ انہوں نے مدد کی رہنمائی فرماتے۔