ہماری سیاست کا محور کچھی کے محکوم غریب عوام ہے ، حاجی لشکری رئیسانی

بولان(ڈیلی گرین گوادر) سینئر سیاستدان سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے ڈھاڈر مہر گڑھ کا دورہ کیا قبل ازیں بولان کے دامن بولان وئیر کے مقام پر ضلع کچھی کے قبائلی عمائدین علاقہ معتبرین معززین نے کثیر تعداد میں انکا فقید المثال استقبال کیا بعد ازاں سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی نے شہید عبدالسلام بنگلزئی کے ورثاء، سید سردار ظفر احمد شاہ دوپاسی سے انکے والد سردار مرحوم سعید احمد شاہ دوپاسی کی وفات پر فاتحہ خوانی اظہار تعزیت کرنے کے بعد مہر گڑھ پہنچ کر علاقہ معتبرین عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور کچھی کے محکوم غریب عوام ہے کچھی کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا عوام کے حقوقِ پر شب خون مارا گیا جمہوری ادوار میں عوام کی رائے کو روند کر من پسند حکمران مسلط کئے گئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ضلع کچھی بری طرح متاثر ہوا ہم نے مقامی این جی اوز کی توسط سے علاقہ کی غریب پسماندہ طبقات اور سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہے انہیں مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہمیشہ انکی دکھ درد کو اپنا سمجھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے