ڈیرہ مراد جمالی،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی ار ایس پی بسلسہ خواتین پر جنسی تشدد، جنسی استحصال، جنسی ہراسگی کے حوالے سمینار منعقد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مراد جمالی میں ایک سیمینار بتاؤن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی ار ایس پی بسلسہ خواتین پر جنسی تشدد، جنسی استحصال، جنسی ہراسگی کے حوالے سے منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خاص اسداللہ سمالانی، اسسٹنٹ کمشنر نصیرآباد نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی آر ایس پی کی کاوش کو سرہا اور ایک اہم موضوع پر آگاہی دی، مگر ان کاوشوں کو مستقل ہونا چاہیے اور ضلعی انتظامیہ ہمیشہ مثبت کاموں کو سپورٹ کرتی رہے گی، اس کے علاوہ جو کہ اس سیمنار کے ذریعے سامنے آئی ہے کہ ضلع کے لیول پر ایک ایسا کمیٹی ہونا چاہیے جو جنسی تشدد کے کیسز کو دیکھے اور اس کاسدباب کرے، اس حوالے سے ہمارے آفس اس بارے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بی آر ایس پی کے ساتھ مل کر کام کرنے لئے تیار ہے۔ سیمینار سے ڈاکٹر داود ریاض ہیڈ اف ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نصیرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے اس قسم کے مزید سیمینار ہونے چاہیے اور بی آر ایس پی کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو مدعو کیا جائے اور انہیں موقع دیا جائے کہ اپنے مسائل کھل کر بیان کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان میں 11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی مہم کا انعقاد کرواہ رہے ہیں تاکہ جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پہ اگاہی ہو اور کمزور طبقات کی اواز کو سنا جائے اور ان کا سدباب کیا جائے۔ سیمینار سے ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈپٹی ڈی ایچ او نصیر اباد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان آگاہی پروگراموں سے ان کے ہیلتھ اسٹاف خصوصاً خواتین کو اعتماد ملا ہے اور ان اہم موضوعات پہ اب وہ کھل کر بات کرتے ہیں۔ سیمینار سے میر بہرام لہڑی پرسی آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے اس وقت تک 33 اگاہی سیشنز بلوچستان کے 11 ڈسٹرکٹ میں کرچکے ہیں اور تقریباً 14 سو مرد خواتین، جن میں افغان مہاجرین اور خواجہ سراء شامل ہیں کو جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پر آگاہی دے چکے ہیں، جس میں بی ار ایس پی کا زبردست کردار رہا ہے، اس کے علاوہ اج سے 11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی سیمنار کا افتتاح کیا گیا ہے، آج 60 سے زیادہ مرد و خواتین جو کہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں کو جنسی تشدد، جنسی استحصال اور ہراسگی پہ اگاہی دی گء اور جلد ہم بلوچستان کے 11 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ان موضوعات پر تفصیلان ٹرینگ دیں گے، تاکہ اگر کوئی خاتون جنسی تشدد، جنسی استحصال اور جنسی ہراسگی کا شکار ہو تو اس رپورٹ کرے۔ سیمینار سے لال ڈنو ڈسٹرکٹ منیجر بی ارایس پی نے کہا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم کاوش ہے جسکی بدولت ہم نے ایک اہم موضوع پر11 ڈسٹرکٹ میں اگاہی دی اور اس پروگرام کو اسی تسلسل سے جارہی رہنا چاہیے، سیمینار سے ڈاکٹر ایاز جمالی، ڈاکٹر عبدلقدیر، ڈاکٹر محمد نصیر، حاجی فضل، عبدالصمد، میڈم زر بی بی، مس تہمینہ، زبیر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، پروگرام کو صدام ابڑو کوارڈینٹر اشفاء نے احسن طریقے سے چلایا اور اختتام کیا۔