شکارپور، وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

شکارپور (ڈیلی گرین گوادر)شکارپور میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شکارپور میں خانپور انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور کار میں تصادم ہوگیا، واقعے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خانپور منتقل کردیا گیا ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے