خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے ، نواب ثناء اللہ زہری
کوئٹہ/ کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پشاور میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت پولیس کے جوانون کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ قابل تشویش ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے ریاست سے جنگ کے مترادف ہے وفاقی حکومت دہشتگردوں ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائے دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں کے ذریعے ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اب وقت آگیاہے نیشنل ایکشن پلان کو متحرک کرکے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعاکی۔