بلوچستان بار کونسل کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمن کی گرفتاری کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان بار کونسل کی جانب سے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کی گرفتاری کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان بار کونسل نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہداہت الرحمن کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کا کیا وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچستان بار کونسل کے مطابق ڈی پی او گوادر نے عدالت کے احترام کے بجائے مولانا ہدایت الرحمن کو زبردستی گرفتار کیاڈی پی او گوادر کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس واقعہ کا فوری نوٹس لیں