ایم کیوایم کے ارکان کا وزیراعظم کو استعفے پیش کیے جانے کاامکان

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)ایم کیو ایم کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطہ کمیٹی پر حکومت سے نکلنے کا دباؤ ہے، اور ارکان کی جانب سے وزیراعظم کو استعفے پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے لائحہ عمل طےکیا جائے گا، جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبات منوانے کے لئے کئی آپشنز زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی پر حکومت سے نکلنے کا شدید دباؤ ہے، اور ایم کیو ایم کے ارکان قومی اسمبلی کا وزیراعظم کو استعفے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے اجلاس میں قانونی ٹیم کو بھی مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے، قانونی ٹیم سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے