گورنر پنجاب کی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر قانونی ٹیم سے مشاورت
لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری پر گورنر پنجاب نے قانونی ٹیم سے مشاورتی شروع کردی، گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط سے متعلق قانونی، آئینی نکات پر غور شروع کردیا ہے، قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد گورنر پنجاب اسمبلی تحلیل پر ممکنہ طور دستخط کر دیں گے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط سے قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے ۔