گوادر پورٹ اتھارٹی کا نئے گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر پورٹ اتھارٹی نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے درکار مہارتوں کے قابل بنانے کی غرض سے نئے گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر اور تمام بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے درکار مہارتوں کے قابل بنانے کی غرض سے نئے گریجویٹس کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا گیا یہ پروگرام نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت چلایا جائے گا پروگرام گریجویٹس یا ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے بہتر ملازمتوں اور مختلف منصوبوں میں درکار مہارت کی تیاری کا ایک منفرد تجربہ ہوگا یہ گوادر پورٹ اتھارٹی وزارت سمندری امور اور پلاننگ کمیشن کے اشتراک کا پروگرام ہے۔ابتدائی طور پر نوجوان انجینئرز کو گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی آر او ڈی (ریورس اوسموسس ڈی سیلینیشن)پلانٹ اور جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے دومنصوبوں میں روزگار دیا جائے گا۔بلوچستان میں 30 سال سے کم عمر کے ڈومیسائل رکھنے والے نئے گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگراموں کی مدت ایک سال ہوگی اور دس طلبا (ہر ایک پروجیکٹ میں پانچ)کا انتخاب کیا جائے گا۔1.2ایم جی ڈی آر او ڈدپلانٹ تقریباً 12.7 ملین ڈالر کی چینی گرانٹ کا منصوبہ ہے۔پلانٹ سمندر کے پانی کو صاف کرنے اور اسے گوادر شہر کے لوگوں کے لئے فراہم کرنے کے لئے لگایا جا رہا ہے۔جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس گوادر کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ گوادر کا ایک اور اہم منصوبہ ہے اس منصوبے کے لئے وفاقی حکومت نے مالی سال 2022-23کے بجٹ میں 51.89 ملین روپے مختص کئے ہیں۔گوادر پورٹ اتھارٹی گوادر ڈیپ واٹر پورٹ کی تعمیر، آپریشن، انتظام اور دیکھ بھال کا ادارہ ہے۔ گوادر پورٹ پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کے بعد پاک چین دوستی کی دوسری عظیم یادگار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے