کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 گریڈ سے گر گیا ارباب عمران اسٹریٹ سمیت شہر بھر سے گیس غائب

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر بھر سے گیس غائب رہنے کی اطلاعات مل رہی مین جناح روڈ سے لیکر ہدہ منوجان روڈ ٗسرورآباد ٗ ارباب عمران اسٹریٹ ٗ عبداللہ اسٹریٹ سمیت نواں کلی ٗ سریاب روڈ پر گیس غائب رہنے کی شہری شکایت کرتے رہے مگر کوئی شنوائی والا نہیں جبکہ یخ بستہ موسم کی وجہ سے پانی کے نل جم گئے کوئٹہ میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی جبکہ منوجان روڈ ارباب عمران اسٹریٹ سمیت مختلف علاقوں کے لوگوں کو شدید پریشانی اورمشکلات کا سامنا ہے جبکہ زیارت میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت کے مضافاتی علاقوں خرو راری بابا، سنڈیمن تنگی اور ملحقہ علاقوں میں اس سے بھی زیادہ سردی ہے، قلات میں بھی جاری سردیوں کا آج سرد ترین دن ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 11 درجے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے