فیصل آباد موٹروے پر دو حادثات میں 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر)موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جان بحق ہوگئے۔فیصل آباد موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر ہونے والے دو مختلف حادثات میں بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جان بحق ہوگئے جبکہ نو زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق پہلا حادثہ موٹروے ایم 3 پر ہوا، جہاں تیزرفتار کار الٹنے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق دوسرا حادثہ موٹر وے ایم 4 پر تیزرفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ دونوں حادثات میں 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے