حب،گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر)بلوچستان کے علاقے حب میں شاکر ھوٹل کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے حب چوکی شاکر ھوٹل کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار میں تصادم خاتون سمیت 7افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے