الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا، شرجیل میمن

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے تحفظات پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے، الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ آئینی اختیارات کے تحت کیا، کچھ اختیارات سندھ حکومت اور کچھ اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی اب تک موصول نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن فیصلہ رد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا نا ہم مداخلت کرسکتے ہیں ، آئی جی سندھ نے بتایا کہ ہمیں الیکشن کے لیے پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر ساری پولیس تھانوں سے نکال کر الیکشن پر کھڑی ہوجائے تو تھریٹ الرٹ کا کیا ہوگا، کل کابینہ اجلاس میں میں گندم اور لا اینڈ آرڈر پر بھی بات ہوئی، افواج اپنے آپریشنز میں مصروف ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کی سیکیورٹی سے معذرت کی ہے، قانونی ماہرین سے مشاروت جاری ہے، آرڈیننس کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ آئیں کی شق 10 کے تحت فیصلہ کر چکی ہے، انتخابات کا فیصلہ قانونی ماہرین کی مشاورت سے ہوگا، 15 جنوری کو انتخابات ہونگے یا نہیں اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے