کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کی زیر صدارت محکمہ پی ایچ ای اور کیسکو کے آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ ایکس ای این کیسکو آپریشن شبیر احمد مستوئی ایکس ای این پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد ارشد بزدار شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا کہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے کیسکو فوری طور پر پی ایچ ای کے منقطع کنیکشن بحال کرے دونوں محکمے عوام کے مفادات میں بہتر سے بہتر اقدامات کریں پی ایچ ای کے کنیکشن منقطع ہونے سے شہر میں آبنوشی کی فراہمی میں مشکلات درپیش آتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں نصیرآباد ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اس لئے کیسکو حکام ضلعی انتظامیہ کو مطلع کیے بغیر پی ایچ ای کے بجلی کنکشن منقطع کرنے سے اجتناب کرے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لازم ہے کہ وہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی میں ہرگز کوتاہی نہ برتے کیسکو کے بقایا جات کی عدم ادائیگی سے کیسکو کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام کی خدمت میں بہتر انداز میں کردار ادا کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے